بریکنگ نیوز
Home / دلچسپ و عجیب / بھینسیں خریدیں ٗ ادائیگی قسطوں میں

بھینسیں خریدیں ٗ ادائیگی قسطوں میں

لاہور۔ فریج‘اے سی‘ موٹر سائیکل‘ ٹی وی اور دیگر ضرورت کی چیزوں کے ساتھ ساتھ اب ’’بھینس‘‘ بھی قسطوں پر دستیاب ہیں۔ چونگی امر سدھو میں واقع ایک باڑے کا مالک گوالا مویشی پال حضرات کو دودھ کا کاروبار بڑھانے کیلئے بھینسیں قسطوں پر فراہم کر رہا ہے جو عوامی توجہ اوردلچسپی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔ باڑے کے مالک سے بھینسیں قسطوں پر خریدنے والے ایک گوالے یعقوب کا کہنا ہے کہ میں زندگی کے 50 سال گوالے کا کام کیا لیکن میں چاہتا تھا کہ میرا اپنا طبیلہ ہو‘ جس میں گائے بھینسوں کا مالک میں خود ہوں‘ یہ خواب پورا کرنے کا موقع مجھے پچھلے سال ہی ملا‘ میں نے اچھی نسل کی بھینسیں قسطوں پر خریدیں اور اس طرح اپنا پورا باڑہ بنا لیا ہے۔

محمد یعقوب جو جانور خریدتا ہے‘ اْسی کا دودھ بیچ کر اپنا کام بھی چلاتا ہے اور گائے بھینسوں کا خرچہ بھی نکال لیتا ہے۔محمد یعقوب انہیں بھینسوں کی افزائش نسل بھی کررہا ہے اور نئے آنے والے بچھڑوں کو پال کر فروخت کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرمیں گوشت کی پیداوارمیں انقلابی اضافے کیلئے کٹا‘ بھینس بچاؤ اورفیڈ لاٹ فیٹننگ کا تین سالہ منصوبہ 2015ء سے شروع کیاگیا ۔

جس کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں دونوں مذکورہ بالاسکیموں میں رجسٹرڈ مویشی پال حضرات کو کٹا بھینس بچاؤ سکیم کے تحت 4ماہ کی عمرتک کٹے پالنے کے عوض 6500روپے فی کٹا اور فیڈ لاٹ فیٹننگ سکیم کے تحت ایک سال کی عمر کے کٹڑوں کو 3ماہ تک متوازن خوراک سے فربہ کرنے پر مبلغ 4ہزارروپے فی کٹا امدادی رقم کی تقسیم جاری ہے۔