بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں 356چھوٹے بجلی گھروں کی تعمیر جاری

خیبر پختونخوا میں 356چھوٹے بجلی گھروں کی تعمیر جاری

پشاور۔صوبائی وزیرتوانائی وبرقیات محمد عاطف خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی کے لئے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے ۔رواں سال پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کی 4ہزارمساجدکوبجلی کے جدیدنظام کی فراہمی کے لئے شمسی توانائی یعنی سولرائزیشن سسٹم سے منسلک کیارہاہے۔ بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے 12اضلاع کے پسماندہ علاقوں میں356چھوٹے بجلی گھر (منی مائیکروہائیڈل سٹیشنز)تعمیر کئے جارہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ توانائی وبرقیات میں توانائی منصوبوں کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرنعیم خان،سیکرٹری انفارمیشن قیصرعالم ،چیف ایگزیکٹوآئل اینڈ گیس کمپنی رضی الدین،چیف پلاننگ آفیسر محکمہ توانائی انجینئرذین اللہ شاہ سمیت توانائی کے شعبے سے وابستہ افسران نے شرکت کی ۔

صوبائی وزیر عاطف خان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بہترین حکمت عملی کے تحت رواں سال کے آخر میں پن بجلی کے3 منصوبے 17میگاواٹ رانولیہ پن بجلی گھر کوہستان ، 2.6میگاواٹ مچئی بجلی گھرمردان اور36.5میگاواٹ درال خوڑسوات پن بجلی گھر مکمل ہوجائیں گے جن سے 56میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے لئے حال ہی میں6منصوبے جن سے 518میگاواٹ بجلی پیداکی جائے گی جس سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ نجی شعبے کی طرف سے تقریباًڈیڑھ ارب ڈالرز یعنی 150ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔