بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-04ٗ جے یو آئی (س) کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

NA-04ٗ جے یو آئی (س) کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

پشاور۔جے یو آئی س کی طرف سے این اے فور کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کے اعلان کے بعددونوں جماعتوں نے ختم نبوت کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کے مشترکہ امیدوار کو ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیاہے اس مقصد کے لیے جے یو آئی س علمائے کرام کے ذریعے علاقہ میں بھرپور مہم چلائے گی اس سلسلے میں دونوں جماعتوں نے مشاورت کے بعد حکمت عملی مرتب کرلی ہے ۔

جس پر عملد رآمد رواں ہفتہ سے ہی شروع کردیا جائے گا دونوں جماعتوں کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں نے جان بوجھ کر الیکشن فار م سے ختم نبوت کے حلف کے الفاظ حذف کروائے اور بعد ازاں اپوزیشن اور دینی جماعتوں کے دباؤ پرفیصلہ واپس لے لیاہے مگر این اے فور کی انتخابی مہم میں حکومت کی یہ حرکت اس کے ا میدوار کاپیچھا کرتی رہے گی اورہم اس سلسلے میں حکومت کو کسی بھی صورت معاف نہیں کرینگے