بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا پنجاب، سندھ اورخیبر پختونخوا میں جلسوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا پنجاب، سندھ اورخیبر پختونخوا میں جلسوں کا فیصلہ

اسلام آباد۔پاکستان تحریک انصاف کا پنجاب، سندھ اورخیبر پختونخوا میں جلسوں کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان اسلام آباد بونیر،ڈیرہ اسماعیل خان، میانوالی ،منڈی بہاؤالدین،لودھراں،خانیوال اور اٹک میں جلسوں سے خطاب کریں گئے۔بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق عمران خان نے پنجاب،سندھ اور پختونخوا میں بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملک گیر سطح پر منعقد ہونے والے جلسوں کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے ، عمران خان 8 اکتوبر کو بونیر ،10 اکتوبر کو ڈیرہ اسماعیل خان میں جلسوں سے خطاب کریں گئے ،عمران خان اسلام آباد میں ورکرز کنونشن سے 15 اکتوبر کو کو خطاب کریں گئے ،28 اکتوبر کو عمران خان اپنے آبائی علاقے میانوالی میں عوامی اجتماع سے مخاطب ہوں گے ،29 اکتوبر کو منڈی بہاؤالدین،2نومبر کو لودھراں ،3 نومبر کوخانیوال اور 5 نومبر کو اٹک میں عمران خان جلسے سے خطاب کریں گئے۔