بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / پاک امریکہ کا اعتماد سازی کی فضا ء بحال کرنے پر اتفاق

پاک امریکہ کا اعتماد سازی کی فضا ء بحال کرنے پر اتفاق

واشنگٹن ۔ پاکستان اور امریکہ نے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضاء بحال کرنے پر اتفاق کیاہے جبکہ وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی ، افغانستان کی موجودہ صورتحال اور فغانستان میں بھارت کے کردار پرتفصیلی بات چیت ہوئی ۔بدھ کو وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف کی واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی فضاء بحال کرنے پر اتفاق ہوا اور افغانستان میں بھارت کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا کہ خواجہ آصف کو خو ش آمدید کہتے ہیں ۔ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی کے معاملے پر بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے کہاکہ شمالی کوریا کے معاملے پر مسلمانوں ممالک کا تعاون چاہتے ہیں ، صدر ٹرمپ کے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں ،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہم ہیں ،پاکستان میں استحکام کے خواہاں ہیں۔

،خطے کے دیرپا استحکام کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط ہیں ۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ ایسا تاثر دیا گیا کہ میں عہدہ چھوڑ رہا ہو ں ، میں نے عہدہ چھوڑنے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، پاکستان اور امریکہ کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ، عراق اور شام میں داعش کی عمل داری ختم ہونے جا رہی ہے ، نیٹو اراکین سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں مدد کر رہے ہیں ، خطے میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے ۔