بریکنگ نیوز
Home / شوبز / ’’دھوم‘‘ کے علی کو موٹاپے نے آگھیرا، پہچاننا مشکل

’’دھوم‘‘ کے علی کو موٹاپے نے آگھیرا، پہچاننا مشکل

اداکار اودے چوپڑا کا کیرئیر کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود ناکامی کا شکار رہا ہے؛فوٹوفائل

اداکار اودے چوپڑا کا کیرئیر کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود ناکامی کا شکار

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اودے چوپڑا کافی عرصے سے فلموں اور کیمرے سے دور ہیں لیکن ان کی دوری کا سبب ان کا ناکام کیرئیر نہیں بلکہ وزن میں بےتحاشہ اضافہ ہے جس کے باعث انہیں پہچاننا نہایت مشکل ہوگیا ہے۔

فلم ’’محبتیں‘‘ سے بالی ووڈ میں انٹری دینے والے اداکاراودے چوپڑا کا کیرئیر کئی کامیاب فلموں میں کام کرنے کے باوجود ناکامی کا شکار رہا ہے، سال 2000 میں ریلیز ہوئی شاہ رخ خان، امیتابھ بچن اورایشوریا رائے کی فلم ’’محبتیں‘‘ کے بعد بھی اودے کئی کامیاب فلموں میں کام کرچکے ہیں جن میں دھو م سیریز کی تینوں فلمیں، ’’میرے یار کی شادی ہے‘‘ اور ’’نیل اینڈ نکی‘‘شامل ہیں تاہم  ان میں کام کرنے کے باوجود اودے چوپڑا کے حصے میں صرف ناکامی ہی آئی۔

کچھ عرصہ قبل اداکارہ نرگس فخری کے ساتھ شادی اورپھرتعلق ٹوٹنے کی خبروں کی وجہ سے اودے میڈیا کے سوالوں کا نشانہ بنے تھے تاہم ان خبروں پران کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔

تاہم اب کافی عرصے بعد اودے چوپڑا کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں جن میں انہیں پیچاننا تقریباً ناممکن ہے۔ تصاویرمیں اودے چوپڑا کافی موٹے اورعمررسیدہ نظر آرہے ہیں، یہ تصاویر اداکارعمران ہاشمی کے گھر کے باہر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ اودے چوپڑا آخری بارعامر خان اور ابھیشیک بچن کے ساتھ فلم ’’دھوم3‘‘میں نظر آئے تھے۔