بریکنگ نیوز
Home / کھیل / بارش کی مداخلت روکنے کیلیے کرکٹ گراﺅنڈز پر بڑا ٹینٹ لگانے کا منصوبہ

بارش کی مداخلت روکنے کیلیے کرکٹ گراﺅنڈز پر بڑا ٹینٹ لگانے کا منصوبہ

 لندن: بارش کی وجہ سے کھیل رکنے کا سلسلہ اب قصہ پارینہ بن جائے گا کیونکہ ایک ایسی ٹیکنالوجی پر کام ہو رہا ہے جس کے ذریعے بارش کے دوران کرکٹ گراﺅنڈز پر ایک بہت بڑی کنوپی لگائی جائے گی اور کھیل کو ممکن بنایا جا سکے گا۔

اس نئی ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے میں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے،فوٹو:فائل

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ایک امریکی کمپنی نے انگلش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرتے ہوئے اسپورٹس ایونٹس میں بارش کی مداخلت روکنے کیلیے اپنا پروپوزل پیش کیا ہے، ایک بہت بڑے اور شفاف جال کو فلڈ لائٹس کے ساتھ تاروں لگا کر منسلک کیا جائے گا اور جال کو درمیان سے اٹھا کر ایک ٹینٹ کا روپ دینے کیلیے گرم گیسی غبارہ ہو گا۔

انگلش بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہم کھیل میں جدید ٹیکنالوجی اور نئے طریقے متعارف کروانے پر غور کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ابھی بہت سے معاملات پر مثلا اوپر بہنے والے پانی کو ٹھکانے لگانے اور تیز ہواﺅں میں حفاظتی اقدامات کیلیے سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، اور اس نئی ٹیکنالوجی کو حقیقت میں بدلنے میں 2 سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ انگلینڈ میں بارشوں کی وجہ سے اکثر کھیل متاثر ہوتا ہے، اگر اس نئی ٹیکنالوجی کی آزمائش کامیاب رہی تو خراب موسم میں بھی کھیل جاری رکھنا ممکن ہو سکے گا۔