بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جھل مگسی درگاہ میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

جھل مگسی درگاہ میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

 دھماکا جھل مگسی سے چار کلومیٹر دور واقع درگاہ فتح پور میں ہوا جہاں جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ واقعے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا درگاہ کے دروازے پر ہوا جبکہ اس میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا خودکش تھا تاہم وزیرداخلہ بلوچستان کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا خودکش تھا یا پلانٹڈ۔

دھماکے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ درگاہ کوئٹہ سے کوئی تین سو کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔

فتح پور کی اسی درگاہ پر 19مارچ 2005ءکوایک خود کش دھماکہ ہوا جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔