بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف اہلیہ کی عیادت کیلئے پھر لندن روانہ

نواز شریف اہلیہ کی عیادت کیلئے پھر لندن روانہ

لاہور۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن روانہ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے پی کے 757 کے ذریعے لندن کیلئے روانہ ہوئے ،سابق وزیراعظم کے ساتھ ان کے سیکرٹری حنیف خان بھی تھے جاتی امراسے ایئر پورٹ روانگی پر ن لیگ کے کارکنوں نے سابق وزیراعظم کو رخصت کیا اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور نعرے بازی بھی کی۔

سابق وزیراعظم 12گاڑیوں کے قافلے کے ہمراہ ایئرپورٹ پہنچے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے وطن واپسی کیلئے بھی ٹکٹ بک کرا لی ہے جس پر ان کی واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018 درج ہے واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نوازگلے کے کینسر کے باعث لندن میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی 3 سرجریاں ہو چکی ہیں جبکہ کیموتھراپی کا عمل شروع ہونے والا ہے۔