بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جمائما 14سالہ دستاویزات تلاش کرنے میں کامیاب

جمائما 14سالہ دستاویزات تلاش کرنے میں کامیاب

لندن ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے کہاہے کہ خوش قسمتی سے 14سال پرانی دستاویزات تلاش کرلی گئی ہیں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جمائما خان نے کہا کہ خوش قسمتی سے میرے پاس او سی ڈی فائلنگ سسٹم موجود تھا جس کی مدد سے 14سال پرانی 2003کی دستاویزات تلاش کرنا ممکن ہوا ۔انہوں نے کہاکہ یہ دستا ویزات ایسے بینک کی تھیں جو اب بند ہو چکا ہے ۔واضح رہے کہ بنی گالا کیس میں عمران خان نے جمائما خان کی جانب سے بھیجے گئے دستا ویزات عدالت میں جمع کرادئیے ہیں ۔