بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دوران سروس لاپتہ سرکاری ملازمین کیلئے پیکیج

دوران سروس لاپتہ سرکاری ملازمین کیلئے پیکیج

پشاور۔وفاق نے دوران سروس لاپتہ ہونے والے سرکاری محکموں کے ملازمین اور افسران کے لئے پیکج کی منظوری دیدی ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اس ضمن میں چاروں صوبائی حکومتوں ، وفاقی محکموں کو آگاہ کردیا ہے جس کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نیا آفس میمورنڈم جاری کردیاہے اگر کوئی سرکاری ملازم دوران سروس لاپتہ ہو گیا اور ایک سال گزرنے تک وہ لاپتہ رہیں اور بازیاب نہ ہوں اور یہ قوی تاثر ہو کہ لاپتہ ملازم وفات پا گئے ہیں تو انہیں دوران سروس وفات پانے والے وفاقی ملازمین کے لئے منظور شدہ مالی پیکج ملے گا اگر کسی وقت لاپتہ ملازم بازیاب ہو گئے تو پھر پیکج کی ادائیگی روک دی جائے گی اور یہ رقم حکومت کو ادا کی جائیگی یا پنشن و دوسری مالی مراعات میں ایڈجسٹ کی جائیگی وزیر اعظم نے ہدایات دی ہے کہ ایسے کیسز مکمل جواز کے ساتھ انفرادی طور پر بھیجے جائیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں کے سیکرٹریوں کو یہ میمورنڈم بھیجوا دیا ہے ۔