بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کے جلسہ پشاور کیلئے تاریخ کا اعلان

عمران خان کے جلسہ پشاور کیلئے تاریخ کا اعلان


پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے این اے فور کے ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی کی مرکزی قیادت کاجلسہ حلقہ کی حدود سے باہر رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے اس کے لیے تیرہ اکتوبر کی تاریخ مقر ر کردی ہے جلسہ میں اے این پی سے مستعفی ہونے والے ارباب نجیب اللہ پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کرینگے جبکہ عمران خان بھی خصوصی خطاب کرینگے پارٹی ذرائع کے مطابق ارباب نجیب اللہ کی شمولیت کے لیے جلسہ کافیصلہ پہلے ہی ہوچکاتھا تاہم اب چونکہ این اے فور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدوار کی انتخابی مہم میں عمران خان حصہ نہیں لے سکتے تو شمولیتی جلسہ این اے ٹو میں ایسے مقام پرمنعقد کرنے کافیصلہ کیاگیاہے جو این اے فور کے قریب ہو۔

اس مقصد کے لیے رنگ روڈ پر جگہ کاانتخاب کرلیاگیا ہے تیرہ اکتوبر کوہونیوالے جلسہ عام سے عمران خان بھی خطاب کرینگے اس سلسلے میں رابطہ پر وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ اور ارباب نجیب اللہ نے بتایاکہ تیرہ اکتوبر کے جلسے کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں اس جلسہ سے مخالفین کی سیاست کاجنازہ نکال کردم لینگے انہوں نے کہاکہ پشاور پی ٹی آئی کاگڑھ تھااور ہمیشہ رہے گا ۔