بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا ٗ نوجوانوں کیلئے ماڈل جواں مرکز قائم کرنیکا فیصلہ

خیبر پختونخوا ٗ نوجوانوں کیلئے ماڈل جواں مرکز قائم کرنیکا فیصلہ

پشاور۔خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں یوتھ افسران کی تقرری اور دفاتر کے قیام پرکام تیز کردیاہے فی الوقت پچیس اضلاع میں ضلعی یوتھ افسران تعینات کیے جائیں گے جبکہ ایک ماڈل جواں مرکز میں قائم کیاجارہاہے ذرائع کے مطابق وقت بچانے کی غرض سے پچیس یوتھ افسران کو این ٹی ایس کے ذریعے کنٹریکٹ پر بھرتی کیاجارہاہے جبکہ ان کے ساتھ پورے صوبہ میں تیس کمپیوٹر آپریٹر بھی بھرتی کیے جائیں گے ۔

یہ تمام تقرریاں اگلے ماہ تک مکمل ہونے کاامکان ہے جس کے بعدضلعی فنڈز میں یوتھ کے لیے مختص دو فیصد بجٹ انہی افسران کی نگرانی میں خرچ کیاجائے گا اسی طرح صوبہ میں ایک ماڈل جواں مرکز بھی قائم کیاجارہاہے جہاں نوجوانوں کو مختلف قسم کی سہولیات فراہم کیاجائیں گی جابز کے متعلق معلومات سے لے کرکیریئر کونسلنگ تک اور فارن سکالرشپس سے لے کر مقامی ٹیلنٹ کوسامنے لاکر پورے ملک میں متعارف کرانے کے لیے سپانسرشپ تک کی سہولیات اس جواں مرکزمیں دستیاب ہونگی جس کے بعدان جواں مراکز کادائرہ بھی پورے صوبہ تک پھیلا دیاجائے گا