بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں انسداد ڈینگی کیلئے منصوبہ تیار

خیبر پختونخوا میں انسداد ڈینگی کیلئے منصوبہ تیار

پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ صحت کے موجودہ منصوبوں کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لئے بھی ایک جامع منصوبہ تیار کر لیا ہے ٗ منصوبے پر مچھروں کے افزائش کے لئے غیر موزوں موسم میں مؤثر عمل درآمد کیا جائے گا ٗ چھ ماہ پر مشتمل ہنگامی منصوبے کا اطلاق فوری طور پر اکتوبر 2017ء سے مارچ 2018ء تک ہوگا ماہرین صحت کے مطابق سردیوں میں ڈینگی کے انسدادی اقدامات کے دورس نتائج برآمد ہونگے۔

انسداد ڈینگی منصوبہ چھ بنیادی مقاصد کے حصول پر مشتمل ہے جن میں صوبے اور اضلاع کی سطح پر ادارہ جاتی انتظامی تیاریاں ٗ دوسرا مقصد صوبے میں ڈینگی کے لئے مربوط نگرانی کا نظام ٗ تیسرا ڈینگی مچھر کے لئے مؤثر طریقہ کار کا نفاذ ٗ چوتھا عوام میں ڈینگی کے حوالے سے بھرپور آگاہی اور سماجی شعور پیدا کرنا ٗ پانچواں سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کو بہترین علاج کی فراہمی یقینی بنانا اور چھٹا مقصد صحت سے متعلق محکموں اور دیگر محکموں بشمول این جی اوزاور مقامی تنظیموں کے مابین روابط بنانا اورڈینگی کے خاتمے کے لئے کردار ادا کرنا شام ہے اس کے علاوہ محکمہ صحت سمیت دیگر محکموں کو بھی ذمہ داریوں کی نشاندہی منصوبے کا حصہ ہے ۔