بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران نے جمائما کو رقوم کی ادائیگی کی تفصیلات پیش کر دیں

عمران نے جمائما کو رقوم کی ادائیگی کی تفصیلات پیش کر دیں

اسلام آباد۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اپنی سابقہ اہلیہ جمائما کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں‘ دستاویزات میں نیازی سروسز اکاؤنٹ سے 5لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ زکی ادائیگی کے ثبوت شامل ہیں‘ بنی گالہ کے نقشے کیلئے جمائما کی طرف سے بھیجے گئے 79ہزار پاؤنڈ کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

جمعہ کو عمران خان نے جمائما کو قرض ادا کرنے کی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کرادیں۔ عمران خان نااہلی سماعت کے حوالے سے دستاویزات جمع کرائیں۔ نیازی سروسز کے اکاؤنٹ سے 5لاکھ 62ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی کے ثبوت بھی شامل ہیں۔

دستاویزات کے مطابق بنی گالہ کے مکان کے نقشے کے لئے جمائما نے 79ہزار پاؤنڈ بھیجے الیکشن کمیشن میں 2003 ممیں جمع کرائے گئے گوشوارے بھی تفصیلات میں موجود ہیں۔ اس کے بعد دعویٰ کیا ج ارہا ہے کہ عمران خان کی منی ٹریل مکمل ہوگئی ہے عمران خان نے تفصیلات میں بتایا کہ جمائما کو یہ رقم مئی 2003 میں جمع کرادی گئی تھی۔