بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور ٗنجی ہسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی نگرانی شروع

پشاور ٗنجی ہسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری کی نگرانی شروع

پشاور۔ایف آئی اے نے پشاور سمیت صوبے کے تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کے گردوں کے نرنسپلانیشن کے حوالے سے نگرانی شروع کر دی ہے جبکہ محکمہ صحت نے گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث سرجن کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے صوبائی حکومت کو پبی میں ہونے والے کاروائی سے متعلق رپورٹ دیدی ہے۔

ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار کی جانے والی ایچ ایم سی کے یورولوجسٹ کے بارے میں رپورٹ طلب کی ہے اور ایچ ایم سی انتظامیہ کی جانب سے رپورٹ کی فراہمی کے بعد کاروائی کی جائیگی ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پشاور شہر کے تمام چھوٹے بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں کی نگرانی شروع کر دی گئی ہیں۔

ایف آئی اے نے اپنے مخبروں کے ذریعے گردوں کے غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے جال بچھا دیا ہے پشاور کے علاوہ صوبے کے دیگر اضلاع اور قبائلی علاقہ جات کے ہسپتالوں کی نگرانی بھی شروع کردی گئی ہے ۔