بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان کا نیویارک سے براہ راست فضائی رابطہ ختم کرنیکا فیصلہ

پاکستان کا نیویارک سے براہ راست فضائی رابطہ ختم کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد۔پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے 15 دسمبر سے نیویارک اسٹیشن بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے‘ نیویارک اسٹیشن بند ہونے سے پاکستان کا نیویارک سے براہ راست فضائی رابطہ ختم ہوجائے گا‘ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے فیصلے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے نیویارک اسٹیشن بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ نیویارک اسٹیشن بند ہونے سے امریکہ سے فضائی رابطہ ختم ہوجائے گا۔ پی آئی اے 15دسمبر سے نیویارک اسٹیشن بند کردے گی۔

پی آئی اے پرواز پاکستان سے براہ راست نیویارک جاتی ہے جس کے بند ہونے سے پاکستانیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے فیصلے کی حتمی منظوری دیدی ہے۔