بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے پارٹیاں متحرک

انتخابات میں ٹرن آؤٹ بڑھانے کیلئے پارٹیاں متحرک

پشاور۔اگلے عام انتخابات میں صوبہ بھر میں ووٹنگ کی شرح زیادہ رکھنے کی غرض سے سیاسی جماعتوں نے کارکنوں کی تربیتی نشستیں منعقد کرانے کافیصلہ کیاہے اس سے قبل الیکشن 2013ء میں ووٹنگ کی شرح کے لحاظ سے صوبہ کاسب سے پسماندہ ضلع چترال سب پربازی لے گیاتھا جہاں ٹرن آؤٹ 63.66فیصدرہا جبکہ سب سے کم ٹرن آؤٹ ضلع دیر پائین میں ریکارڈکیاگیا جو محض 30.15فیصدتھا جبکہ صوبہ کامجموعی ٹرن آؤٹ 45فیصدر ہاتھا صوبہ کے قومی اسمبلی کے 35حلقو ں میں سے محض دس حلقوں میں ٹرن آؤٹ پچاس فیصد سے زیادہ رہاتھا ۔

چترال کے بعد این سترہ ایبٹ آبادمیں ٹرن آؤٹ 56.48فیصداور ڈیرہ میں 56.14فیصدرہا جبکہ این اے اٹھار ہ میں 55.57فیصد،این اے انیس میں 55.55،این اے بیس میں 54.6،این اے پچیس میں 53.26،این اے ستائیس میں 53،این پندرہ میں 5164اوراین اے دس میں51فیصدر ہاتھا دیرپائین کے بعدہنگوکے این اے سولہ میں ٹرن آؤٹ محض 30.81فیصدرہاتھا صوبائی دارلحکومت کے چاروں حلقوں میں بھی ٹرن آؤٹ پچاس فیصدسے کم رہاتھاجس کے اب سیاسی جماعتوں نے ٹرن آؤٹ زیادہ رکھنے کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔