بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دہشت گردی خدشہ ٗپشاورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ

دہشت گردی خدشہ ٗپشاورمیں سکیورٹی ہائی الرٹ

پشاور۔سانحہ جھل مگسی کے بعد جمعہ کے روز صوبائی دارلحکومت پشاور میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی تھی دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر صوبے کے حساس ترین اضلاع میں تمام اداروں کو ریڈ الرٹ رہنے کی ہدایات کی ہے۔

سانحہ جھل مگسی کے بعد جمعہ کے روز پاک افغان طورخم بارڈر پر بھی سیکورٹی ہائی الرٹ رہی دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس کیا گیا ہے محرم الحرام کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے منصوبے پشاور میں ناکام بنا دیئے تھے ۔

جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خطرات ظاہر کئے ہیں صوبے کے تمام مزارات کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے اور مزارات پر پہلے سے ہی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری تعینات ہیں جبکہ مزارات کی انتظامیہ کو بھی سیکورٹی انتظامات بہتر بنانے کے لئے رضا کاروں کی تعیناتی کی ہدایات کی ہے۔