بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ،مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم

کوئٹہ،مسافر کوچ اور وین میں خوفناک تصادم

\کوئٹہ۔بلوچستان کے علاقے دشت میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں 15مسافر جاں بحق اور27شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے علاقے دشت میں کوئٹہ سے بولان جانے والی مسافر بس مستونگ سے کوئٹہ آنے والی وین سے آر سی ڈی ہائی وے دشت میں ایک دوسرے سے آمنے سامنے ٹکرا گئیں ۔جس کے نتیجے میں 15مسافر جاں بحق ہو گئے جن میں 2 لیویز اہلکار سمیت بچے بھی شامل ہیں۔

جبکہ 27افراد افسوسناک واقعے میں زخمی ہو گئے جن میں 6 کی حالت تشویشناک ہے،حادثے میں دونوں گاڑیاں مکمل تباہ ہو گئیں،حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو گاڑیوں سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر داخلہ احسن اقبال نے نے دشت میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔