بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-04انتخابات ٗ بلاول نے بھی پشاور آنے کا اعلان کر دیا

NA-04انتخابات ٗ بلاول نے بھی پشاور آنے کا اعلان کر دیا

پشاور۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی این اے فور کے انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کوکامیاب بنانے کیلئے سرگرم ہوگئے پارٹی چےئرمین نے 24اکتوبر کو پشاور آنے کا اعلان کردیا ان کی آمد کے موقع پر این چار فور میں جلسہ بھی منعقد کیاجائیگا جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ۔

پیپلز پارٹی کے چےئرمین کی آمد کے سلسلے میں انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز صوبائی صدر انجینئر ہمایون خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہواجس میں پارٹی کے عہدیداروں ٗ موجودہ و سابق اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی اجلاس میں انتظامات اور جلسہ کی تیاریوں کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں مقررین کاکہناتھاکہ پارٹی چےئرمین کی آمد کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلی گئی ہے جبکہ 24اکتوبر کو این اے فور میں بڑا جلسہ بھی منعقد کیاجائیگا ۔