بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں ڈینگی مزید 3جانیں نگل گیا

پشاور میں ڈینگی مزید 3جانیں نگل گیا

پشاور۔صوبائی دارالحکومت میں ڈینگی نے 24گھنٹوں کے دوران ایک خاتون سمیت مزید 3افراد کو نگل لیا جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 48تک پہنچ گئی جبکہ مزید 336افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ڈینگی سے ہلاکتوں میں اضافے کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گڑھی ابدرہ کی 27سالہ سنگینہ ولد شمس الرحمن کو 6اکتوبر کو کے ٹی ایچ منتقل کیا گیا تھا۔

نواں کلی کے 80سالہ جان احمد ولد کمال شاہ 5اکتوبرکو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ شاہ بل زئے ابدرہ کی 60سالہ بس بی بی ولد صابر حسین بھی کے ٹی ایچ میں ہی زیر علاج تھیں تاہم گزشتہ روز تینوں جانبر نہ ہو سکے ڈی آریو کے مطابق صوبے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 48ہو گئی ہے ۔