بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عمران خان کا پاور شو آج بونیر میں ہو گا

عمران خان کا پاور شو آج بونیر میں ہو گا

بونیر ۔پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان آج بونیر میں بڑے شمولیتی جلسہ سے خطاب کریں گے ، ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی اور ڈی پی او محمد ارشاد خان یوسفزئی نے پنڈال اور جلسہ گاہ انتظامات کے باربار دورے ، پی ٹی آئی بونیر کے مرکزی ترجمان اقبال حسین اورشوکت علی کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماء ممبر قومی اسمبلی حاجی شیر اکبر خان ،سابق ایم پی اے جمشید
خان ،پی پی پی کے ضلعی رہنماء فاروق اکبرخان اور دیگر سیاسی شخصیات شمولیت کا اعلان کریں گی ،عمران خان ٹھیک 12بجے شیر اکبرخان کی رہائش گاہ جائیں گے اور ایک بجکر30منٹ پر جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

جلسہ گاہ کے قریب بونیر یونیورسٹی کا افتتاح کریں گے اور بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ کیلئے تمام انتظامات ڈی جے بٹ کے حوالے کردیئے گئے ہیں ، سٹیج بنانے کیلئے بڑی تعدادامیں کنٹینرز پہنچادئے گئے ہیں ،میڈیا نمائندوں کیلئے مخصوص جگہ بنا دی گئی ہے ،ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگاکر پنڈال کو فلیکس ،بینروں اور پی ٹی آئی جھنڈوں سے سجادیاگیاہے ،ضلع بھر کے تمام علاقوں میں جگہ جگہ پر پارٹی جھنڈوں سے استقبالیہ دروازے بھی بنادیئے ہیں اور ضلع کے مین بازار قیصرولی خان چوک سواڑی کو دلہن کی طرح سجایاگیاہے ۔