بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فارم ترمیم ٗ نواز شریف کاذمہ داروں کیخلاف کا حکم

فارم ترمیم ٗ نواز شریف کاذمہ داروں کیخلاف کا حکم

اسلام آباد۔مسلم لیگ (ن) کے صدرمیاں نواز شریف نے کاغذات نامزدگی فارم میں ترمیم کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ غیر ذمہ دری اور لاپرواہی برتنے والوں کی نشاندہی کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو کہ 24 گھنٹے میں ذمہ دار کا تعین کرکے نواز شریف کو رپورٹ پیش کر ے گی ۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے الیکشن بل 2017 ء جمع کرانے کے متعلق بل میں جو ختم نبوت کے متعلق حلف نامے میں تبدیلی کی گئی ہے۔

اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس بات کا پتہ لگایا جائے کہ کاغذات نامزدگی میں حلف نامے سے ختم نبوت کے الفاظ نکالنے کا ذمہ دار کون ہے۔ اسی کے ساتھ اس کی کمیٹی بھی بنائی ہے سیاسی جماعتوں بالخصوص حکومتی جماعت میں کسی نے غیر ذمہ داری اور لاپرواہی برتی ہے۔ جو کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کی سربراہی راجہ ظفر الحق کریں گے۔ جبکہ کمیٹی میں وزیر داخلہ احسن اقبال ، وفاقی وزری مشاہد اللہ خان بھی ہوں گے 24 گھنٹے میں تحقیقاتی کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ نواز شریف کو بھیجے گی نواز شریف نے کہا ہے کہ جو بھی اس کا ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔