بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / سعودی عرب میں شاہی محل پر حملہ‘دو سیکورٹی گارڈ ہلاک

سعودی عرب میں شاہی محل پر حملہ‘دو سیکورٹی گارڈ ہلاک

ریاض۔سعودی عر ب کے شہر جدہ میں شاہی محل کے باہر فائرنگ کے واقعے میں دو سکیورٹی گارڈز ہلاک اور تین دیگر محافظ زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک 28 سالہ شخص ڈرائیو کرتا ہوا جدہ کے ‘السلام محل’ کے دروازے تک پہنچ گیا اور اس نے سکیورٹی پر تعینات محافظوں پر گولیاں چلائیں حملہ آور کا نام منصور العمری بتایا گیا ہے اور وہ سعودی عرب کا شہری ہے سیکیورٹی اداروں کی بروقت جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا جب کہ حملہ آور کی گاڑی سے کلاشنکوف اور 3 دستی بم برآمد ہوئے۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق منصور الاامری کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں ہے اور نہ ہی اس کا کسی دہشت گرد گروہ کے کوئی تعلق سامنے آیا ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل امریکی سفارتخانے نے شہریوں کو غیر مصدقہ رپورٹس کی بنیاد پر ہفتے کے روز اس علاقے میں کسی حملے کے ہونے کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔ایک مختصر سے بیان میں امریکی سفارتخانے نے کہا تھا ’جاری پولیس سرگرمی کے پیشر نظر امریکی شہریوں کو یہ صلاح دی جاتی ہے کہ وہ اس علاقے میں سفر کرنے کے دوران احتیاط برتیں۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق سوا تین بجے دوپہر کو ہوا تھا۔

سکیورٹی پر تعینات محافظوں نے حملے کو روکا اور حملہ آور کو ہلاک کر دیا۔ اس حملے کے بارے میں یا پھر حملہ آور کے مقصد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ظاہر کی گئیں۔سعودی نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کئی دن قبل سعودی پولیس نے دارالحکومت ریاض میں تین مقامات پر چھاپے مارے تھے۔یہ چھاپے جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کے مشتبہ ’دہشت گرد سیل‘ سے تعلقات کے سلسلے میں مارے گئے تھے جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے اور پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔