بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مالاکنڈ اور ہزارہ میں پن بجلی کے 136منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری

مالاکنڈ اور ہزارہ میں پن بجلی کے 136منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری

پشاور ۔ خیبر پختونخوا کی مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں پن بجلی کے136 منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ،منصوبوں سے2ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی ۔

پختونخوا کی توانائی اور ترقی کے ادارے کے مطا بق مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژنوں میں پن بجلی کے 136 منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے

یہ منصوبے رواں سال کے آخر تک مکمل کئے جائیں گے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے دو ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے اور ملک میں بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔