بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں تا حال کم نہ ہو سکیں ‘ریٹ سنتے ہی شہری حیرت زدہ

ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں تا حال کم نہ ہو سکیں ‘ریٹ سنتے ہی شہری حیرت زدہ

اسلام آباد۔ ملک بھر میں سبزیوں کی قیمتیں تا حال کم نہ ہو سکیں ،مرچ ہو پیاز ہو یا ٹماٹر ریٹ سنتے ہی شہری حیرت زدہ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سبزیوں کے نرخوں کو پر لگے ہوئے ہیں۔

سبزی کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی مگر ابھی بھی سبزیاں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہیں۔ ڈبل سینچری پر رہنے والا ٹماٹر اب 170 روپے فی کلو پر آیا ہے مگر یہ ٹماٹر عوام کو 30 سے 35 روپے کلو میں دستیاب ہوتا تھا۔

عام مارکیٹ میں پیاز 70 سے 80 روپے آلو 50 روپے بھنڈی 80 روپے گوبھی 80 روپے اور مرچ 80 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریٹ لسٹ جاری کر دی جاتی ہے مگر اس پر عملدرآمد کہیں نظر نہیں آتا۔

انتظامیہ مہیا کردہ ریٹ لسٹ پر عملدرامد کرائے شہریوں اور کو گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے رحم وکرم پر نہ چھوڑے۔