بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-4انتخاب ‘ اہم سیاسی رہنماؤں نے حلقے میں ڈیر ے ڈال لیے 

NA-4انتخاب ‘ اہم سیاسی رہنماؤں نے حلقے میں ڈیر ے ڈال لیے 

پشاور ۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور میں ہونے والا ضمنی الیکشن تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے اہمیت اختیار کرگیاہے جسکی وجہ سے تمام جماعتوں کے صوبائی اور مرکز ی رہنماؤں نے مہم کی مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بڑے جلسوں سے خطاب کافیصلہ بھی کیاہے جبکہ کئی اہم رہنماؤں نے حلقہ میں ڈیرے ڈال لیے ہیں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی نگرانی مرکزی رہنما ڈاکٹر عباداللہ کررہے ہیں جو کئی روز سے پشاور میں مقیم ہیں اور اپنے امیدوار کی انتخابی مہم میں پوری طرح سے شریک ہیں ،پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کی نگرانی اب جہانگیر ترین کرینگے جبکہ شاہ فرمان ،اشتیاق ارمڑ اور حاجی فضل الہٰی نے رابطہ مہم تیز کردی ہے اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین ،صوبائی صدرحیدر ہوتی اور سرداربابک اب تک کئی اجتماعات سے خطاب کرچکے ہیں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان اپنے امیدوار کی انتخابی مہم کی کڑ ی نگرانی کررہے ہیں پی پی پی کے سینیٹر سردار علی خان انتخابی مہم کے کوارڈینیٹر ہیں جبکہ صوبائی صدر او ر دیگر عہدیدار مہم کاحصہ ہیں تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیر ڈاکٹرشفیق امینی خود امیدوارہیں اور سرگر م ہیں جبکہ ملی مسلم لیگ کی حمایت آزادامیدوار لیاقت علی خان کو حاصل ہے اگلے ہفتہ حلقہ میں مرکزی جلسوں کاسلسلہ شروع ہونے کے بعدسیاسی گہماگہمی میں مزید اضافہ کاامکان ہے ۔