بریکنگ نیوز
Home / شوبز / نامعلوم افراد پر پابندی، پروڈیوسر کا عدالت جانے کا اعلان

نامعلوم افراد پر پابندی، پروڈیوسر کا عدالت جانے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت کی پھرتیاں، لالی ووڈ کی فلم نامعلوم افراد ٹو پر پانچ ہفتے کے کامیاب بزنس کے بعد پابندی لگا دی، وائس چیئرمین فلم سنسر بورڈ حیران رہ گئے، پروڈیوسر فضا علی نے پابندی کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا کہتی ہیں ہرجانے کا دعویٰ دائر کریں گے۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جانے والی بالی ووڈ فلم ’’نامعلوم افراد2‘‘ پر پابندی عائد کر دی گئی۔ 5 ہفتے میں 20 کروڑ کھرے کرنے والی لالی ووڈ کی فلم اب نہیں چلے گی۔

پنجاب حکومت نے پابندی کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا لیکن وائس چیئرمین سنسر بورڈ لاعلم نکلے۔وائس چیئرمین سنسر بورڈ عثمان پیرزادہ نے کہا کہ کچھ علم نہیں ڈس ایگری کرتا ہوں، سنسربورڈ نے پاس کر دی تو کردی فلم میں کچھ بھی ولگر نہیں ہے۔

کامیڈی تھرلر فلم نامعلوم افراد کا سیکوئل امعلوم افراد ٹو بڑی عید پر ریلیز ہوئی تھی پروڈیوسر فضا علی کہتی ہیں، پابندی سمجھ سے بالاتر ہے فیصلے کیخلاف عدالت جائیں گے۔

پروڈیوسر فلم نامعلوم افراد ٹو فضا علی نے کہا کہ سرکاری لیٹر میں وجہ نہیں لکھی۔۔ شکایتوں کا ذکر ہے، ایسے لگتا ہے کہ یہ کہا جا رہا ہے فلم بنانا بند کر دیں۔

ہدایت کار نبیل قریشی کو بیرونی سازش نظر آنے لگی۔ڈائریکٹر فلم نامعلوم افراد ٹو نبیل قریشی نے کہا کہ شاید بیرون ملک سے فنڈنگ ہو رہی ہے، جب دیکھتے ہیں پاکستان کی انڈسٹری اپنی مدد آپ کے تحت کھڑی ہورہی ہے، نقصان پہنچانے آجاتے ہیں۔

سنسربورڈ سے منظوری اور پانچ ہفتے نمائش کے بعد مزاحیہ اور فیملی فلم پر پابندی کیوں؟شائقین نے بھی سوال اٹھا دئیے