بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ہمارے خلاف مقدمات احتساب نہیں انتقام ہے ٗمریم نواز

ہمارے خلاف مقدمات احتساب نہیں انتقام ہے ٗمریم نواز

اسلام آباد۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کہاہے کہ ہمارے خلاف مقدمات اور گرفتار یاں احتساب نہیں انتقام ہے ، یہ ٹرائل قیامت تک چلتارہے گا،اس سلسلے کا انجام قریب ہے ،میرا جرم کیا ہے مجھے اچھی طرح پتہ ہے، یہ نیب کا اور احتساب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے، اس احتساب نما انتقام میں ہم پھر بھی پیش ہورہے ہیں ، مجھ پر مقدمات بنائے گئے کیوں کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور نواز شریف سے جو تکلیف ہے وہ بھی آپ سب اور پاکستان کی عوام جانتے ہیں۔

ہر دفعہ پیش ہو کر ہم انصاف اور عدل کی زنجیر کو ہلاتے ہیں کہ شاید کچھ سمجھ آجائے قانون اور آئین کا مذاق بنانے والوں کو شاید کچھ احساس ہوجائے کہ انہوں نے پاکستان میں بری روایت ڈالی ہے ، انصاف اور قانون کے نام پر جو دھبے لگے ہیں وہ شاید صاف ہونے میں شاید بہت عرصہ لگ جائے ۔ وہ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کر رہی تھیں ۔

انہوں نے کہا کہ اپنے شدید ترین تحفظات کے باوجود ہم عدالت میں پیش ہوئے جس طرح یہ احتساب کیا ہے ساری دنیا کے سامنے ہے مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ بڑی اچھی بات ہے کہ عوامی نمائندوں کو اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کرنا چاہئے لیکن عوام کو جوابدہ وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے آئین اور قانون کا تماشا بنا کر رکھ دیا ہے اس ملک میں اور جنہوں نے بیس کروڑ عوام کے منتخب وزیراعظم کو ایک سیکنڈ میں چلتا کیا اس مقدمے میں جسے پہلے ناقابل سماعت کہہ کر رد کردیا گیا تھا اسی درخواست پر ڈیڑھ سال سے مقدمے چل رہے ہیں۔ سب کو پتہ ہے کہ یہ سیاسی مقدمات ہیں اور ان کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پوری دنیا جان چکی ہے مجھے اس بارے میں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پچھلے دنوں عوام اور میڈیا سے سامنے بھی کچھ چیزیں آئیں وہ سب آپ کے سامنے ہیں اس طرح کے انتقام کے باوجود ہم ہر دفعہ نہ صرف پیش ہوتے ہیں۔ نواز شریف صاحب پیش ہوئے آج ان کی بیٹی پیش ہوئی ان کے داماد کو گرفتار کیا گیا اور یہ ایک الگ طرح کا قانون آیا ہے پاکستان میں جس میں خود پیش ہونے والوں کو تو گرفتار کیا جاتا ہے۔

ان کو ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جاتا ہے اور یہاں کچھ ایسے بھی ہیں جو دیر سے بھگوڑے ہیں اور ہر پیشی پر ان کا نام پکارا جاتا ہے اور وہ جلسے بھی کررہے ہیں اور مفرور بھی ہیں ان کو کوئی گرفتار نہیں کرتا اور جو خود عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں ان کو گرفتار کیا جارہا ہے۔ کوئی بات نہیں ہم گرفتاریوں سے گھبراتے نہیں ہیں یہ جو سلسلہ چلا ہے اس کا انجام قریب ہے نیب کی پیشی بھگت کے آرہی ہوں میرا جرم کیا ہے یہ مجھے اچھی طرح پتہ ہے۔

یہ نیب کا اور احتساب کا کوئی مقدمہ نہیں ہے مجھ پر مقدمات بنائے گئے کیوں کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور نواز شریف سے جو تکلیف ہے وہ بھی آپ سب اور پاکستان کی عوام جانتے ہیں۔ اس احتساب نما انتقام میں ہم پھر بھی پیش ہورہے ہیں ہر دفعہ پیش ہو کر ہم انصاف اور عدل کی زنجیر کو ہلاتے ہیں کہ شاید کچھ سمجھ آجائے قانون اور آئین کا مذاق بنانے والوں کو شاید کچھ احساس ہوجائے کہ انہوں نے پاکستان میں بری روایت ڈالی ہے۔

انصاف اور قانون کے نام پر جو دھبے لگے ہیں وہ شاید صاف ہونے میں شاید بہت عرصہ لگ جائے۔انہوں نے کہاکہ حسین اور حسن کا معاملہ خود آپ کو پتہ چلے گا میرے بھائی لندن میں رہتے ہیں ان پر پاکستان کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا پہلے سے طے شدہ فیصلے پر نواز شریف کو نااہل کیا گیا سزا پانے کے بعد بھی ہم پر ٹرائل چل رہا ہے۔ جب تک نواز شریف کے خلاف کوئی چیز ثابت نہیں ہوجاتی یہ ٹرائلز قیامت تک چلتے رہیں گے۔

یہ ہماری فتح ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ایک کے بعد ایک ٹرائل چلا جے آئی ٹی کے الزامات ابھی تک ثابت نہیں ہوئے۔ ہم گھبرائیں گے نہیں جو ویڈیو تھی میں نے بھی دیکھی اور پوری دنیا نے دیکھی اس کے اندر کیا پیغام تھا ساری عوام جانتی ہے فیصلہ وقت کررہا ہے اور کرے گا بھی۔ پانامہ پر چلنے والا مقدمہ جب اقامہ پر ختم ہوگا تو سوال تو اٹھیں گے اور جج حضرات کو اس کا جواب بھی دینا ہوگا ہم نے ہر مقدمے میں اپنے ثبوت فراہم کئے۔