بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شمالی وزیرستان میں فورسز گاڑی پر حملہٗ3 شہید،7زخمی

شمالی وزیرستان میں فورسز گاڑی پر حملہٗ3 شہید،7زخمی

شمالی وزیرستان۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں نامعلوم دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 7 زخمی ہوگئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں نامعلوم دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ سرچ آپریشن کے لئے جارہے تھے۔

دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں تین سیکیورٹی اہلکار موقع پر ہی شہید جبکہ سات زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ دوسلی میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔