بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستان میں ’را‘ اور ’افغان انٹیلی جنس کا منصوبہ بے نقاب

پاکستان میں ’را‘ اور ’افغان انٹیلی جنس کا منصوبہ بے نقاب

اسلام آباد۔ سکیورٹی اداروں نے پاکستان میں را اور افغان انٹلی جنس کی دہشتگردی کا بڑا منصوبہ پکڑلیا، دہشت گردوں کیلئے200 1جعلی پاکستانی پاسپورٹ تیار کیے گئے تھے، منصوبہ بندی افغانستان کے صوبے کنڑ میں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے افغانستان کے بارڈر سے تربیت یافتہ دہشت گردوں کے پاکستان داخل کرانے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنادیا گیا ہے ، اس سلسلے میں بھارتی خفیہ را اور افغان انٹلی جنس مشترکہ نیٹ ورک پکڑا گیا ہے ، جس کا مقصدپاکستان میں دہشت گردی کی مذموم کارروائی کرانا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دہشت گردوں کے لیے بارہ سو جعلی پاکستانی پاسپورٹ تیار کیے گئے تھے، جبکہ اس گھنانے سازش کی منصوبہ بندی افغانستان کے صوبے کنڑ میں کی گئی۔ کالعدم ملا فضل اللہ گروپ کے دہشت گردوں کو را اور این ڈی ایس کی جانب سے تربیت دی گئی تھی، جن کا ٹارگٹ پاکستان میں اہم سرکاری مقامات کو نشانہ بنانا تھا۔دہشت گردوں کو پاکستان میں داخل کرانے کے لئے طور خم اور چمن بارڈر استعمال کیا جانا تھا، سازش منظر عام پر آنے کے بعد دونوں بارڈر پر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اور ہر آنے جانے والے شخص کو جامہ تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے ۔