بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے ٗ جنرل قمر جاوید باجوہ

دشمن کی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے ٗ جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج ہر طرح کے داخلی اور خارجی خطرات یا جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے ناقابل برداشت نقصان اٹھنا پڑے گا،قیام امن کیلئے پرعزم ہیں کسی کو اپنے اقدام کی غلط تشریح نہیں کرنے دینگے،بدقسمی سے عالمی برادری پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم نہیں کررہی ، مسلح افواج عوام کی حمایت سے جلد دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کریں گی، مشرق وسطیٰ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں گریجویٹ کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف نے پاس آؤٹ ہونیوالے 129کیڈٹس کو بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گریجویٹ اور ایوارڈ جیتنے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی، آرمی چیف نے سعودی اور اردن کی شاہی فضائیہ کے گریجویٹ کیڈٹس کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعلی ادارے کی تربیت فارغ التحصیل کیڈٹس کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دے گی،۔

کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ راستہ نہیں ہوتا،سعودی عرب اور اردن کے پاکستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرینہ تعلقات ہیں، تینوں ملکوں کی صلح افواج مختلف شعبوں میں تعاون کررہی ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ملکر دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں۔پاکستان امن سے محبت کرنے والا ملک ہے،امن کے قیام سے پاکستان کو داخلی استحکام ملتا ہے، قیام امن کیلئے پر عزم ہیں کسی کو اپنے اقدام کی غلط تشریح نہیں کرنے دیں گے،بدقسمتی سے عالمی برادری پاکستان کی کوششوں اور قربانیوں کو تسلیم کررہی ،مسلح افواج عوام کی حمایت سے جلد دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کریں گی۔

مسلح افواج ہر طرح کے داخلی اور خارجی خطرات یا جارحیت سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔دشمن نے کوئی مہم جوئی کی تو اسے ناقابل برداشت نقصان اٹھنا پڑے گا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر کامیابیاں ملی ہیں، پاک فضائیہ نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کی تباہی میں اہم کردار ادا کیا۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کسی ملک نے پاکستان سے زیادہ قربانیاں نہیں دیں،پاکستان دنیا میں واحد ملک ہے جس نے کامیابی سے دہشتگردی کا مقابلہ کیا۔

ہر قیمت پر پاکستان کو دہشگردی سے پاک کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔تقریب میں بہترین کارکردگی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس ٹرافی ونگ انڈر آفسیر محمد حمزہ کو دی گئی،لاجسٹکس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی سارجنٹ حمزہ فاروق نے حاصل کی۔اے اینڈ ایس ڈی میں اعلیٰ کارکردگی پر ٹرافی ایویشن کیڈٹ جنید انور کو دی گئی،ائیر ڈیفنس میں بہترین کارکردی کی ٹرافی کیڈٹ ذوالفقار قربان نے حاصل کی،انجینئرنگ میں چیف آف سٹاف ٹرافی ایویشن کیڈٹ عمار مرتضیٰ کو دی گئی،بہترین کارکردگی پر اکیڈمی انڈر آفیسر اشہد عامر نے اعزازی شمشیر کا اعزاز حاصل کیا۔