بریکنگ نیوز
Home / شوبز / نیلی سب سے خوبصورت ہیروئن تھیں: جاوید شیخ

نیلی سب سے خوبصورت ہیروئن تھیں: جاوید شیخ

40 سال سے شوبز سے وابستہ نامور پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے کئی اداکاراؤں کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں لیکن وہ آج بھی اداکارہ نیلی کی خوبصورتی کو نہیں بھولے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اداکارہ نیلی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ بہترین اداکارہ اور اچھی انسان بھی تھیں۔

جاوید شیخ اور اداکارہ نیلی ’کالے چور‘، ’جیوا‘، ’چیف صاحب‘، ’ مشکل‘ اور ’خدا گواہ‘ سمیت کئی فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے تھے۔

جاوید شیخ کے مطابق انہوں نے بڑی بڑی ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ہے لیکن نیلی سب سے زیادہ خوبصورت تھیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ اداکارہ نیلی اس وقت کہاں مقیم ہیں۔ ’مجھے کسی کی نجی زندگی میں مداخلت کرنا پسند نہیں اسی لیے تلاش کرنے کی کوشش بھی نہیں کی۔‘

جاوید شیخ نے نہ صرف پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا بلکہ انہوں نے پڑوسی ملک بھارت میں بھی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

اس حوالے سے جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ لالی وڈ اور ہالی وڈ میں دونوں فلمی صنعتوں میں کام کر چکے ہیں لیکن اب ان کی خواہش ہے کہ وہ ہالی وڈ میں جاندار کردار ادا کریں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی زندگی پر ایک کتاب لکھ رہے ہیں جس میں وہ زندگی کے اتار چڑھاؤ اور 40 سالہ شوبز کی زندگی پر کھل کر لکھیں گے۔