بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نیورو سرجری یونٹ کا آغاز

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نیورو سرجری یونٹ کا آغاز

پشاور ۔خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے نیورو سرجری یونٹ کا آغاز ہو گیا‘8بستروں پر مشتمل نیوروسرجری وارڈ جو سرجیکل بی یونٹ میں ہے جس کا افتتاح ممتاز ر نیورو سرجرجن پروفیسر ڈاکٹر ممتاز علی نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق کی زیر نگرانی پہلا کامیاب آپریشن ہوا جس میں ( کریناٹومی ) دماغ سے رسولی نکالی گئی۔

ترجمان فرہاد خان کے مطابق ایک مریض جس کا نام نصیر احمد ، عمر 55سال جوکہ جھٹکوں، سردرد، سستی، اُلٹی، یاداشت میں کمی کے ساتھ نیوروسرجری یونٹ لایا گیا۔مریض کے روزمرہ معمول جو کہ علامات کی وجہ سے متاثرہو رہے تھے۔ مریض کو وسکولر ٹیومرتھاجس کاترجیحا بنیاد پر آپریشن کرنا لازمی تھا‘یہ چار گھنٹے کا طویل اور کامیا ب آپریش تھا اور مریض کو چوتھے دن بخیر یت گھر بھیج دیا گیا۔