بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مخالفین دوبارہ اقتدار میںآنے کا خواب چھوڑ دیں ٗ پرویز خٹک

مخالفین دوبارہ اقتدار میںآنے کا خواب چھوڑ دیں ٗ پرویز خٹک

پشاور۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نواز شریف اداروں کے درمیان ٹکراؤ پیدا کرکے جمہوریت کے لیے خطرہ پیدا کررہے ہیں اے این پی اور پی پی پی دوبارہ اقتدار میںآنے کے خواب چھوڑ دیں اے ین پی پختونوں ،پی پی پی روٹی ،کپڑا اور مکان،جے یوآ ئی) ف) نے اسلا م اور مسلم لیگ ن نے قا ئد اعظم کے نام پر سیاست کر کے عوام کو دھوکا دیا یہ سب تخت اسلام آباد کی سیاست کررہے ہیں۔

ان کو عوام سے کوئی سروکار نہیں تحریک انصا ف 2018کے انتخابات میں مخالفین کو تگنی کا ناچ نچائے گی پی ٹی آئی کارکر دگی کی بنیاد پر چاروں صو بوں اور وفاق میں حکومت بنائے گی پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے پہلے دن سے اپنے سیاسی منشور پر من وعن عمل شروع کیا تحریک انصا ف کے چیئر مین عمران خان نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی اور پی ٹی آئی نوجوانوں کے دلوں میں بستی ہے اور اس ملک کو ایماندار قیادت کی ضرور ت ہے جس پر ہمارے قائد عمران خا ن پورااتر تے ہیں این اے 4میں مخالفین کو بھاری اکثریت سے شکست دینگے وہ نوشہرہ کے علاقے زیارت کا کا صاحب سپین کانے میں شمولیتی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔

عوام و خواص کی تحریک انصاف میں شمولیت کا معاملہ متواتر جاری ہے۔ اتوار کو بونیر کے جلسے میں سابق ایم پی اے جمشید خان اور دیگر معروف سیاسی شخصیات نے شمولیت کی جبکہ نوشہرہ میں لطیف خٹک ،محمد فہد خٹک ،عمران خان ،ہدایت خان ،شاہد خان ،سبحان علی خان ،عبداللہ ،آئین خان ،وقاص خان ،شرافت خان ،حمزہ ،شیر محمد خان ،عضیر ،رمیض خان ،فرہان خان ،توفیق خان ،فیصل خان ،عالمگیر ،حسیب خان نے درجنوں ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور ضلع ناظم لیاقت خٹک نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کی ٹوپیا ں پہنائیں ا ور ان کا پارٹی میں خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر ضلع ناظم لیاقت خٹک، گوہر علی شاہ کا کا خیل ، سعیداللہ، ڈسٹرکٹ کونسل کاشف ترک ،ضلعی جنرل سیکڑ ی ملک ابرار ،امجد اعظم عرف قائد اعظم اور اشفاق پراچہ نے بھی خطاب کیا پرویز خٹک نے اس سے قبل سپین کانے میں محلہ سلام سر ،اور سپیری میں سوئی گیس اور دیگر ترقیاتی منصو بوں کا افتتاح کیا ۔

پرویز خٹک نے جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اے این پی کے نوجوانوں کی تحریک انصاف میں شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کررہی ہے ۔ پر ویزخٹک نے کہا کہ عمران خان نے بہت بڑی جد و جہد کرکے کرپشن کے خلاف جو جہاد شروع کیا اس سے نہ صرف سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل کروادیا بلکہ حکمران خاندان کا کٹرا احتساب شروع ہو ۔

پرویز خٹک نے انکشاف کیا کہ این ٹی ایس اور ایٹا کے ذریعے بھرتی ہونے والے اساتذہ ،ڈاکٹر اور پیر امیڈیکس سمیت تمام محکموں میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو بہت جلدمستقل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم نے علماء کو دعوت دی ہے کہ وہ ہماری سرپرستی کریں کیونکہ ہم مزید بھی اسلام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں پر ویز خٹک نے سپین کانے میں کئی ترقیاتی منصو بو ں کا بھی اعلان کیا ۔