بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / این اے فور انتخاب ٗ مقامی رہنماؤں کی نگرانی شروع

این اے فور انتخاب ٗ مقامی رہنماؤں کی نگرانی شروع

پشاور۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے فور کا ضمنی الیکشن سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے لیے بھی کڑ ی آزمائش بن گیاہے اور پارٹی قائدین نے مقامی رہنماؤں کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرنگ شروع کرتے ہوئے اگلے الیکشن میں پارٹی ٹکٹ ضمنی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کی مہم میں بھرپور کردار سے مشروط کرنے کافیصلہ کیاہے اس سلسلے میں بطور خاص پی کے چھ ،پی کے دس اور پی کے گیارہ سے اگلے الیکشن میں حصہ لینے والے خواہشمندوں کی کارکردگی کاجائزہ لیاجارہاہے۔

اپنے اپنے امیدواروں کے لیے سنجیدگی سے کوششیں نہ کرنے والوں کو انتخابی ٹکٹ کی دوڑ سے آؤٹ کردیاجائے گا اس سلسلہ میں مختلف سیاسی جماعتوں نے مانیٹرنگ کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دی ہیں جسکے بعد ا ب تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنماؤں کی طرف سے اپنے اپنے امیدوار کی انتخابی مہم مزیدتیز کر دی گئی ہے پورے حلقہ کو پوسٹروں ،بینروں اور پینا فلیکس سے سجا د یاگیاہے اور اپنے اپنے حجروں میں دفاتر بھی قائم کردیئے گئے ہیں ۔

دوسری جانب این اے فور کے حساس ترین علاقوں میں سیاسی جماعتوں کی خواتین کو انتخابی مہم کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے دھمکیاں موصول ہو ئی ہیں جس پر بعض سیاسی جماعتوں کی خواتین نے اپنی سرگرمیاں محتاط طریقے سے چلانا شروع کردی ہیں این اے فور پر ضمنی انتخابات 26اکتوبر کو ہو رہے ہیں انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی ، اے این پی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی خواتین اپنے اپنے امیدواروں کو کامیاب کرنے کے لئے مہم چلا رہی ہے۔

اے این پی کی خواتین برقعے پہن کر مہم چلا رہی ہیں دیہات پر مشتمل حلقہ این اے فور میں انتخابی مہم کے دوران سخت رسم و رواج کی تقلید ہے ۔گزشتہ روز ایک سیاسی جماعت کے خواتین کو نامعلوم افراد کی جانب سے جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کو دھمکیاں دی ہیں کہ وہ علاقے میں انتخابی مہم نہ چلائیں تاہم اے این پی ، پیپلز پارٹی کے خواتین ونگ نے اس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ انہیں کسی کی جانب سے دھمکیاں نہیں دی گئی ہیں ۔

متین ، بڈھ بیر سمیت مختلف علاقے سابق ادوار میں شدت پسندوں کے گڑھ رہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کامیاب کاروائیوں کے بعد اب ان علاقوں میں شدت پسندوں کی تمام سرگرمیوں کو ختم کیا گیا ہے ۔ این اے فور پشاور کے 182 پولنگ سٹیشنز کو حساس ترین اور 87 کو حساس قرار دیا گیا ہے ٗ حلقہ میں کل 269 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں بتا یا گیا ہے کہ ان میں 147 پولینگ سٹیشنز مردو ں ٗ 111 خواتین ٗ 11 مشتر کہ ہوں گے۔

ریٹرننگ آفیسر نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کر دی ہے ٗالیکشن کے لئے پلان تر تیب دے دیا گیا ہے دوسری جانب اے این فور ضمنی انتخابات کے باعث الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکو مت کی جانب سے پشاور میں پولیس افسروں کی تقرریوں و تبادلو ں کا نوٹس لیا ہے ٗریٹرننگ آفیسر محمد اسحاق نے سی سی پی او پشاور کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ تبادلے فوری طور پر واپس لئے جائیں۔