بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں غیر قانونی ہاسٹل سیل ٗ وارڈنز گرفتار

پشاور میں غیر قانونی ہاسٹل سیل ٗ وارڈنز گرفتار

پشاور ۔ضلعی انتظامیہ نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 14 ہاسٹلوں کے وارڈنز کو گرفتار کر لیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے اسسٹنٹ ڈا ئریکٹر صارفین تحفظ سید بادشا ہ کے ہمراہ فقیر آباد، دلہ زاک روڈ اور چارسدہ روڈ پر زاہد ہاسٹل، نیو مہمند ہاسٹل، وی آئی پی ہاسٹل، آسیہ ٹاور، مدینہ ہاسٹل، حسن اورکزئی ہاسٹل سمیت دیگر کی چیکنگ کی۔

ان میں اکثر ہاسٹلوں کے کچن میں صفائی کی حالت انتہائی خراب تھی جبکہ اکثر میں خاکروب نہیں تھا اور جگہ جگہ گندگی پڑی تھی اور کسی بھی ہاسٹل میں جنریٹر کام نہیں کر رہا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے موقع پر موجود ہاسٹلز وارڈنز کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور نے تمام ہاسٹلز مالکان کو خبر دار کیا کہ وہ اپنے ہاسٹلز میں صفائی کی حالت کو بہتر بنا ئیں اورحفضان صحت کے اصولوں پر سختی سے عمل کریں اور ہاسٹلز میں جنریٹر کا بھی بندوبست کریں تاکہ طلبا ء کا قیمتی وقت ضا ئع نہ ہوسکے۔