بریکنگ نیوز
Home / شوبز / تیمورعلی خان کی ہم شکل بچی کی سوشل میڈیا پردھوم

تیمورعلی خان کی ہم شکل بچی کی سوشل میڈیا پردھوم

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب اور سیف اورکرینا کے بیٹے تیمورعلی خان کی ہم شکل بچی عنایا شعیب کی تصاویرنے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

عنا شعیب تیمور سے عمر میں صرف 15 دن بڑی ہے؛فوٹوفائل

سیف علی خان اورکرینہ کپور کا بیٹا تیمورعلی خان پیدائش کے بعد ہی اپنی نیلی آنکھوں، سنہرے بالوں اور خوبصورتی کی وجہ سے بھارت کا مقبول ترین بچہ بن گیا تھا۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر تیمورعلی خان جیسی دکھنے والی بچی عنایا شعیب کی تصاویر جاری ہوئی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں، عنایا کا تعلق متحدہ عرب امارات سے ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ عنایا تیمورسے صرف 15 دن بڑی ہیں۔

عنایا شعیب کا جنم 5 دسمبر 2016 کو ہوا تھا جب کہ تیمور علی خان 20 دسمبر 2016 کو اس دنیا میں آئے، محض 15 دنوں کے فرق کے علاوہ عنایا اور تیمور میں کوئی خاص فرق نظر نہیں آتا دونوں کی آنکھیں نیلی اور بال سنہرے ہیں جب کہ نقوش بھی ایک دوسرے سے کافی ملتے ہیں۔

حال ہی میں عنایااینڈ تیمور کے نام سے انسٹاگرام پرایک اکاؤنٹ بنایا گیا ہے جس میں دونوں کی تصاویرشیئرکی گئی ہیں۔