بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / فاٹا اور کے پی کے اساتذہ کا صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان

فاٹا اور کے پی کے اساتذہ کا صوبہ بھر میں ہڑتال کا اعلان

پشاور۔ خیبر پختونخواہ اورفاٹا کے اساتذہ نے پروفیشنل الاؤ نس اور اپ گریڈیشن کے لئے صوبے بھر میں تدریسی عمل کا بائیکاٹ کردیا ، طلبا نے گورنمنٹ کالج مردان کی نجکاری کے خلاف وزیر تعلیم کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ اورفاٹا کے اساتذہ نے ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق آج کلاسوں کا بائیکاٹ کیا ہے، جس میں خیبر پختونخواہ اورفاٹا کے تمام اساتذہ شامل ہیں ، احتجاجی اساتذہ کا کہنا ہے کہ صوبے اورفاٹا کے تمام کالجوں میں مطالبات کی منظوری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی ۔

ایکشن کمیٹی کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں بنی گالہ میں احتجاج کیا جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت اساتذہ کی اپ گریڈیشن اورپروفیشنل الانس دینے کا وعدہ پورا کرے۔دوسری جانب گورنمنٹ کالج مردان کے طلبا نیصوبے میں کالجوں کی نجکاری کے خلاف وزیر تعلیم محمد عاطف کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ہے، طلبا کا کہنا تھا کہ کالجوں کی نج کا ری کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے۔