بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / آکسفورڈ میں پہلا دن ،ملالہ کی بھائی سے مزاحیہ گفتگو

آکسفورڈ میں پہلا دن ،ملالہ کی بھائی سے مزاحیہ گفتگو

آکسفورڈ ۔ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں گزارے پہلے دن کی ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکانٹ پرشیئر کی اور ساتھ میں یہ بھی یاد کیا کہ وہ یہاں تک کیسے پہنچ گئیں۔انہوں نے اپنی کتابوں کی ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا کہ 5 سال قبل مجھے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے آواز بلند کرنے پر گولی ماری گئی تھی اور آج میں نے آکسفورڈ میں اپنا پہلا لیکچر لیا۔تاہم ان کے چھوٹے بھائی نے اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملالہ کے ساتھ ٹوئٹر پر چھیڑ چھاڑ شروع کردی۔

خوشحال یوسف زئی نے ملالہ کی ٹویٹ پر جواب دیا کہ میں پچھلے 5 سالوں سے آپ کا سردرد بنا ہوا ہوں، میں جانتا ہوں آپ مجھے یاد کررہی ہیں اس لیے میں بھی دو سالوں میں آکسفورڈ آجا ؤ ں گا۔تاہم ملالہ نے بھی اپنے بھائی کو تنگ کرتے ہوئے لکھا کہ ٹھیک ہے دو سال بعد میں اپنا یونیورسٹی تبدیل کرلوں گی ۔جس پر ان کے بھائی نے ہار مانتے ہوئے جواب دیا کہ خیر مجھے وہاں آنا ہی نہیں ہے۔خیال رہے کہ 20 سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی میں سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔برطانیہ کے کئی کامیاب سیاست دان، رہنما اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو نے بھی یہی مضامین پڑھے تھے۔