بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل

حکومت کی عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل

فیصل آباد۔حکومت نے 500ارب روپیہ وصول کر نے کے لیے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کر لی نیپرا یکٹ میں تبدیلی کر کے اپنے زیر کنٹرول کر نے کی تمام تیاریاں مکمل مفادات کو نسل سے منظوری لے لی گئی نئے ٹیکس سرچاج کو بجلی کے بلوں میں کس نام سے انٹر کیا جا ئے گا مسودہ قومی اسمبلی سے جلد منظور کروا لیا جا ئے گاتفصیل کے مطا بق ذرائع نے بتا یا کہ حکو مت نے 500ارب روپیہ پاکستان کی غریب عوام وصول کر نے کے لیے بجلی بم گرا نے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

وزارت بجلی و پانی نے نیپرا سے پانچ سا لہ ٹیرف لینے کے لیے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کر دی ہے جس کی مشترکہ مفادات کو نسل سے منظوری لے لی گئی ہیاور جلد اس ترمیم کو وقمی اسمبلی سے منظور کروا نے کے لیے پیش کر دیا جا ئے جس کے بعد نیپرا حکو مت کنٹرول میں آ جا ئے گا پہلے نیپرا اپنی مرضی سے ٹیرف ریٹ مقرر کر تا تھا حکو مت تجا ویز دیتی تھی اب یہ کام ڈا ئرکٹ وفاقی وزارت بجلی کر ئے گی۔

ذرائع نے بتا یا کہ بل پاس ہو نے کے بعد حکومت کا2015سے 2020تک 5سالہ ٹیرف وصولی کا عمل نا فذالعمل ہو جا ئے گاجس کے تحت 200یونٹ استعمال کر نے والوں کے لیے بجلی 3روپے 90پیسے 300یونٹ استعمال کر نے والے صارفین کے 1روپیہ 90پیسے مہنگی ہو گی جبکہ کمرشل صارفین کے لیے ٹیرف الگ ہو گا دلچسپ بات یہ ہے کہ عوام 2015سے نئے ٹیرف کے بقایا جات دیں گے ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے پاور رفارمز پروگرام میں یہ شرائط عا ئد کی گئی ہیں کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو 5سالہ ٹیرف دیا جا ئے۔