بریکنگ نیوز
Home / سائنس و ٹیکنالوجی / ٹوئٹر نے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا

ٹوئٹر نے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کردیا

لندن۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر کے ہیڈ آف پراڈکٹ کیتھ کولمین نے ایک ٹوئیٹ میں بتایا کہ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک میں اب صارفین ٹوئیٹ کو بک مارک یا بعد میں دیکھنے کے لیے محفوظ بھی کرسکیں گے۔اس نئے فیچر کو #SaveForLater کا نام دیا گیا ہے جس پر ابھی کام جاری ہے اور بہت جلد متعارف کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ صارفین کا سب سے بڑا مطالبہ تھا جو اب پورا کیا جارہا ہے۔

یہ فیچر صارفین کو ایسی ٹوئیٹس کی الگ فہرست بنانے میں مدد دے گا جو وہ بعد میں کبھی دیکھنا چاہتے ہوں یا ان کا حوالہ دینا چاہتے ہوں۔ٹوئٹر نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ یہ فیچر ممکنہ طو پر سب سے پہلے جاپان میں دستیاب ہوگا کیونکہ وہاں کے صارفین کی جانب سے اس کا بہت زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔

یہ فیچر کیسے کام کرے گا وہ آپ نیچے ٹوئیٹ میں دی گئی ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔اس فیچر کے حوالے سے مزید تفصیلات فی الحال سامنے نہیں آئی تاہم امید ہے کہ بہت جلد صارفین کو دستیاب ہوگا۔اس سے قبل گزشتہ مہینے ٹوئٹر کی جانب سے یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ بہت جلد اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ٹوئیٹس کے لیے 140 حروف کی حد کو بڑھا کر 280 کردیا جائے گا۔