بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف کو پشاور میں جلسہ کی اجازت مل گئی

تحریک انصاف کو پشاور میں جلسہ کی اجازت مل گئی

پشاور۔ پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ پی ٹی آئی کا جلسہ این اے ٹو کے علاقے لنڈی اخون احمد میں ہو رہا ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے ٹوکے علاقے میں جلسوں پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ الیکشن کمیشن نے صرف این اے فورکی حدود میں جلسوں پر پابندی عا ئد کی ہوئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن کے حکم کے مطابق کسی کو بھی این اے فور کی حدود میں جلسہ کر نے کی اجازت نہیں دی جبکہ ڈپٹی کمشنر پشاو رثاقب رضا اسلم نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ نے این اے ٹوکے علاقے لندی اخون احمد میں پی ٹی آئی کے جلسے پر کوئی پا بندی عا ئد نہیں کی ۔