بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / رپیڈ بس منصوبہ ٗ غیر ملکی انجینئر پشاور پہنچ گئے

رپیڈ بس منصوبہ ٗ غیر ملکی انجینئر پشاور پہنچ گئے

پشاور۔پشاورریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے کے لئے غیر ملکی انجینئر سخت سیکورٹی میں پشاور پہنچ گئے ہیں گزشتہ روز غیر ملکی انجینئرز اور ملکی انجینئرز نے چمکنی سے حیات آباد تک تمام مقامات کا جائزہ لیا 20 اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ٗوزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ چمکنی کے مقام پر پشاور آر بی ٹی منصوبے کا افتتاح کرینگے ۔

جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے منصوبہ تین مراحل میں مکمل ہوگا جس کی منظوری ایشیائی ترقیاتی بینک نے پہلے سے ہی دی ہے منصوبے پر پچا س ارب سے زائد لاگت آئیگی اور روزانہ پانچ لاکھ افراد سفرکر سکیں گے ساڑھے چار سو سے زائد بسیں خریدی جائیگی ۔