بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں روایتی کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں روایتی کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ

پشاور ۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تنازعات اور دیگر عوامی مسائل کے حل کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں مستقل طور پر روایتی کھلی کچہری لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے چیف سیکرٹری نے تمام ڈپٹی کمشنر ز کو اپنے متعلقہ اضلاع میں عوامی مسائل اور دیگر تنازعات کے فوری حل کے پیش نظرروایتی کھلی کچہری لگانے کی تحریری طور پر ہدایات جاری کردی ہیں

جبکہ اِن مجوزہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کیلئے طریقہ کار (ایس او پیز) کی تیاری میں تجاویز اور آراء ایک ہفتے کے دوران صوبائی اصلاحات یونٹ کے دفتر میں جمع کرانے کی بھی ہدایات کی گئی ہے ۔