بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف خاندان کو اب برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا،عمران خان

شریف خاندان کو اب برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا،عمران خان

اسلام آباد۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا، شریف خاندان کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں ،برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ2017 نافذ ہوچکا۔

جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں شریف خاندا ن کو اپنے پیغام میں کہا کہ شریف خاندان کو لوٹی دولت کا برطانیہ میں بھی جواب دینا ہوگا، برطانیہ میں کریمنل فنانس ایکٹ 2017 نافذ ہوچکا ہے، شریف فیملی کے لیے لوٹ مار کی دولت بچانا آسان نہیں، شریف خاندان کو لوٹ کھسوٹ کا حساب برطانوی حکام کو بھی دینا ہوگا، پاکستان سے بھاگ کر برطانیہ گئے وہاں بھی پکڑے جائیں گے۔