بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ْخیبر ایجنسی ٗمہاجرین کو لے جانیوالا ٹرک حادثے کا شکار

ْخیبر ایجنسی ٗمہاجرین کو لے جانیوالا ٹرک حادثے کا شکار

خیبر ایجنسی ۔افغان مہاجرین کو واپس لے جانے والا ٹرک پہاڑی چٹان سے ٹکرا نے کے بعد آگ لگنے سے کلینر جھلس کر جاں بحق اورڈرائیور سمیت2افرادزخمی ہوگئے ، گاڑی اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہوگیا ، عینی شاہدین کے مطابق لنڈی کوتل میں فائر بریگیڈ کی سستی کی وجہ سے زیادہ نقصان ہوا ، تفصیلات کے مطابق پاک افغان شاہراہ پر مچنی چیک پوسٹ کے قریب پاکستان سے افغانستان جانے والے مہاجرین کا ٹرک نمبر کے بی ایل877 بر یک فیل ہو نے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پہاڑی چٹان سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ میں گاڑی کا کنڈیکٹر کامران ولد سید الرحمن بری طرح جھلس کرموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ڈرئیوار وارث خان ولد خالد خان اورحبیب الرحمن ولد سید رحمن کو صو بیدارحکمت خان نے زخمی حالت میں ایجنسی ہیڈکو ارٹر ہسپتا ل اور بعد ازاں پشاور منتقل کردیا ہے جہاں ہسپتال زرائع کے مطابق دونو ں کی حالت تشویشناک ہے ذرائع کے مطابق گا ڑی پشاور کارخانو سے ا فغانستان جلال آ باد جا رہی تھی کہ بد قسمتی سے گھرپہنچنے سے قبل مچنی چیک پو سٹ کے قریب حا دثے کا شکا ر ہوگئی جبکہ واقعہ کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت نہ پہنچنے کی وجہ سے گاڑی میں پڑا سامان بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

دوسری جانب حادثے کے بعد پاک افغان شاہرہ پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور کچھ دیر بعد ٹریفک بحال ہوگئی جبکہ دوسری طرف اے پی اے لنڈی کوتل نے ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو بہتر علاج معالجے کی ہدایت کی۔اہل لنڈی کوتل نے پی اے خیبر سے مطالبہ کہ وہ لنڈی کوتل میں فائر بریگیڈ کی کارکردگی کا نوٹس لیں تاکہ مستقبل میں حادثات کی صورت میں نقصانات کو کم کیا جاسکے۔