بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / صوبائی حکومت ہرصورت قبائلی عوام کامقدمہ لڑے گی ٗ اسد قیصر

صوبائی حکومت ہرصورت قبائلی عوام کامقدمہ لڑے گی ٗ اسد قیصر

پشاور۔وفاقی حکومت کی طرف سے فاٹا انضمام میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے رٹ دائر کرنے کے فیصلہ کے بعدصوبائی حکومت نے بھی اس میں فریق بننے کافیصلہ کیاہے اور اس سلسلے میں قانونی مشیروں کے ساتھ صلاح ومشورے شروع کردیئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی طرف سے فاٹا انضمام میں مسلسل تاخیرحربے اختیار کرنے کے بعدوفاقی حکومت کے خلاف عدالتی محاذ بھی گرم کرنے کے فیصلہ اور ا س سلسلے میں عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کے اعلان کے بعدصوبائی حکومت نے بھی عدالتی جنگ کاحصہ بننے کافیصلہ کرلیاہے اور صوبائی حکومت یا تو پی ٹی آئی کی رٹ میں حصہ دار بنے گی۔

بصورت دیگر الگ پٹیشن فائل کرے گی صوبائی حکومت کے ذرائع کاکہناہے کہ فاٹا انضمام میں تاخیر ی حربے اب مزید برداشت نہیں کیے جائیں گے ہم موجودہ حالت میں فاٹا کابوجھ اٹھانے کے لیے تیار ہیں تو وفاق کو کیااعتراض ہے اب ہم ہر آئینی وقانونی راستہ اختیار کریں گے اس سلسلے میں رابطہ پر تصدیق کرتے ہوئے سپیکر اسدقیصر نے کہاکہ صوبائی حکومت ہرصورت قبائلی عوام کامقدمہ لڑے گی ہم چاہتے ہیں کہ فاٹا کے لوگوں کو وہ تمام آئینی ،سیاسی اور انسانی حقو ق ملیں جو 1973کے آئین کے تحت پور ے ملک کے عوام کو حاصل ہیں اس مقصد کے لیے جلدہی عدالت عظمیٰ سے رجو ع کیاجائے گا ۔