بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / NA-4 ٗ جے یو آئی (نظریاتی) کاپی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

NA-4 ٗ جے یو آئی (نظریاتی) کاپی ٹی آئی کی حمایت کااعلان

پشاور۔خیبرپختونخواحکومت حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے کہاہے کہ امیرمقام ایک جگہ سے گیس پائپ اٹھاکردوسری جگہ لے جاکرافتتاح کرتے ہیں ،الیکشن کمیشن NA-4میں امیرمقام کے جلسوں کانوٹس لے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزپشاورپریس کلب میں جمعیت علماء اسلام(ف) نظریاتی کے صوبائی امیرمولانازبیرالباری کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پرجمعیت علماء اسلام نظریاتی نے NA-4انتخابات میں تحریک انصاف کی امیدوارکاحمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ختم نبوت کونصاب میں شامل کرنے ،حلفائے راشدین کے ایام پرعام تعطیل کااعلان سمیت قرآن پاک کی تعلیم کونصاب کاحصہ بنانے جیسے اہم کارنامے سرانجام دئیے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے عوام میں اورمذہبی طبقے میں ایک نئی روح پھونکی انہوں نے کہاکہ ہم نے مسلم لیگ(ن)اورجے یوآئی (ف)سے تحریک انصاف کاموازنہ کیااورانہیں دیگرجماعتوں کی نسبت بہترپایایہی وجہ ہے کہ ہم نے این اے فورمیں حمایت کااعلان کیاہے ۔اس موقع پرصوبائی حکومت کے ترجمان شاہ فرمان نے کہاکہ افسوس کیساتھ کہناپڑتاہے کہ ملک کے سب سے بڑے صوبے کے وزیرقانون جوآئین اورقانون سے بخوبی واقف ہے کاکہناہے کہ قادیانی مسلمان ہے اس سے قبل بھی سابق وزیراعظم نے کہاتھاکہ قادیانی ہمارے بھائی ہیں جبکہ دوسری جانب ہم پریہودی ایجنٹ ہونے کے الزامات لگارہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اسلام کے نام پربناہے ہمارے اوپرجوذمہ داریاں وہ ہرصورت پوری کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان کومعاشی طورپرخودمختاراوراسکی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے اکھٹے ہوکرجدوجہدجاری رکھیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انکاکہناتھاکہ پشتخرہ میں تحریک انصاف کاجلسہ ہوگاکیونکہ یہ این اے فورکے حدودمیں نہیں اورہم بھی قانوناًاین اے فورکے اندرنہیں جائینگے ۔انہوں نے امیرمقام پرتنقیدکرتے ہوئے کہاکہ وہ ایک جگہ سے گیس پائپ اٹھاکردوسری جگہ لے جاکراسکاافتتاح کرتے ہیں جبکہ وہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلاخلا ف ورزی کرتے ہوئے این اے فورکے اندرجلسے بھی کررہاہے الیکشن کمیشن انکے جلسوں کانوٹس لے ۔